افغانستان میں ستمبر تک امن معاہدہ ممکن نہیں، امریکی تجزیہ کار

Your browser doesn’t support HTML5

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کے اس بیان کو امریکی تجزیہ کار غیر حقیقی قرار دے رہے ہیں کہ ستمبر تک طالبان کے ساتھ امن معاہدہ طے ہو جائے گا۔ تجزیہ کار مائکل کوگلمین کا کہنا ہے کہ یہ بھی ممکن ہے کہ اگر افغانوں کے درمیان مفاہمت نہ ہو سکے تو صدر ٹرمپ یکطرفہ طور پر امریکی فوج واپس بلا لیں۔