پناہ گزینوں کی یورپ آمد کا سلسلہ جاری

ہنگری میں مشرقِ وسطی اور افریقہ سے ہزاروں کی تعداد میں تارکین وطن پہنچ رہے ہیں تاکہ یہاں سے جرمنی اور دیگر یورپی ممالک میں پناہ حاصل کر سکیں۔

ہنگری کے راستے یورپ داخل ہونے میں آسانی کی خبر سن کر مزید پناہ گزینوں کی یورپ آمد متوقع ہے۔

ریڈ کراس کے اہلکار پناہ گزینوں کے لیے امدادی سامان کا معائنہ کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ہنگری نے پناہ گزینوں کے مغربی یورپ میں داخلے کو بند کر رکھا تھا۔

آسٹریا میں پناہ گزینوں کو کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے۔

یورپی یونین کے ممالک نے پناہ گزینوں کو تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔