یورپ کو بڑی تعداد میں تارکین وطن کی آمد کا سامنا

تارکین وطن یورپی ملک ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپسٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر جمع ہیں۔

افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے ملکوں سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ جنگوں اور دیگر تنازعات کی وجہ سے یورپ کا رخ کر رہے ہیں۔

جرمنی تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد کو اپنے ہاں قبول کرنے پر آمادگی کا اظہار کر چکا ہے لیکن دیگر یورپی ملک اس پر اختلاف رائے کا اظہار کرتے ہیں۔

اٹلی اور یونان کا کہنا ہے کہ ان کے ساحلوں پر بڑی تعداد میں تارکین وطن پہنچے ہیں۔

اسٹیشن پر موجود بہت سے تارکین وطن ہنگری میں اپنا اندراج نہیں چاہتے بلکہ جرمنی جانا چاہتے ہیں۔

پولیس حکام کو تارکینِ وطن کو ٹرین سے اتارنے پر کافی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور اس دوران ہونے والی ہاتھا پائی بھی ہوئی جس میں چند افراد زخمی ہو گئے۔

جرمنی کا اندازہ ہے کہ رواں سال اس کے یہاں آٹھ لاکھ پناہ گزین پہنچیں گے جوگذشتہ سال سے چار گنا زیادہ ہیں۔