میلان فیشن ویک میں سیاہ فام ڈیزائنرز کی کلیکشن پیش

عالمی وبا کے باعث رواں برس 'میلان فیشن ویک' ورچوئلی منعقد ہوا۔

ملبوسات کی نمائش کے ڈیجیٹل ایونٹ کو 'وی آر میڈ ان اٹلی' کا نام دیا گیا ہے۔ ایونٹ کی فلم بندی میلان کے گرینڈ پلازو کلیرجی میں کی گئی۔

کرونا وائرس کی وبا پھیلنے سے اب تک 'میلان فیشن ویک' پہلا فیشن ویک تھا۔ اسے پہلا ورچوئل شو بھی کہا جا رہا ہے۔

ایونٹ میں فیبیولا مانیرا کیزا، موکودوفال، کلاڈیا جیسیلی نساما، کریم داؤدی اورجوائے میریبی کی موسم گرما اور بہار 2021 کی کلیکشنز پیش کی گئیں۔

پانچوں سیاہ فام ڈیزائینرز کو اطالوی فیشن کونسل کی واحد سیاہ فام رکن ہیٹی نژاد اطالوی اسٹیلا جین کی سرپرستی حاصل تھی۔ اسٹیلا جین فیشن انڈسٹری میں نسلی امتیاز کے خلاف مہم چلا رہی ہیں۔

اسٹیلا کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں اٹلی کو سفید فام نظریے کی نمائندگی کے طور پر دیکھا جاتا ہے لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ ان کے بقول نیا اٹلی ایسا نہیں ہے اور نہ ہونا چاہتا ہے۔

فیشن شو کے آغاز سے قبل ریہرسل کی گئی جس میں ماڈلز اور دیگر افراد نے فیس ماسک لگایا ہوا تھا۔ کرونا وائرس سے بچنے کے لیے 'میلان فیشن ویک' میں تمام احتیاطی تدابیر اپنائی گئیں۔

وی آر میڈ ان اٹلی کے نام سے منسوب میلان فیشن ویک میں شریک ایک ماڈل کیٹ واک میں مصروف ہے۔

اٹلی کا میلان فیشن ویک وہ میلہ ہے جس کا فیشن اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ شخصیات پورے سال انتظار کرتی ہیں۔

ورچوئل فیشن ویک کے دوران سیاہ فام ماڈلز نے ڈیزائنرز کے ملبوسات کی نمائش کی۔