اسلام آباد: لاپتا افراد کے لواحقین کا مظاہرہ

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان میں لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے ان کے لواحقین نے  اسلام آباد میں اجتجاجی مظاہرہ کیا۔

لاپتا افراد کے اکثر لواحقین کا الزام ہے کہ ان کے عزیزوں کو سکیورٹی ایجنسیوں کے اہلکار زبردستی ساتھ لے کر گئے ہیں۔

بلوچستان میں ایک عرصے تک لاپتا افراد کے معاملے پر انسانی حقوق کی تنظیمیں آواز اٹھاتی رہی ہیں۔

جبری گمشدگیوں کے معاملے کے بارے میں عدالت عظمیٰ بھی از خود نوٹس لیتے ہوئے سماعت کرتی چلی آ رہی ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم ڈیفنس فار ہیومن رائٹس کی چیئر پرسن آمنہ مسعود جنجوعہ نے بھی اس اجتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔

 لاپتہ افراد کے لواحقین جبری گمشدگیوں کے خلاف اس سے پہلے بھی مظاہرے کرتے رہے ہیں۔

احتجاجی مظاہرے میں ایک بار پھر حکومت سے لاپتا افراد کی بازیابی کا مطالبہ دہرایا گیا۔

ان لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر کسی کے خلاف کوئی مقدمہ ہے تو اُس عدالت میں پیش کیا جائے۔