تھائی لینڈ میں بندروں کی ضیافت، پھل اور سبزیوں سے تواضع

تھائی لینڈ کا یہ شہر لمبی دم والے بندروں اور سیاحوں کے ساتھ ان کی انسیت کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے۔

اتوار کو ہونے والے اس میلے میں بندروں کے لیے سیب، امرود، پائن ایپل اور کیلوں کے علاوہ مختلف سبزیاں بھی رکھی گئیں جن سے یہ بندر لطف اندوز ہوتے رہے۔

لوپ بری میں ان لمبی دم والے بندروں کو مقدس سمجھا جاتا ہے، مقامی لوگوں کا خیال ہے کہ یہ بندر ان کے شہر میں سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہر برس نومبر میں ان کے لیے دعوتِ عام کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق اس دعوت پر ایک لاکھ بھات (تین ہزار امریکی ڈالر) لاگت آئی۔

بندروں کے فیسٹویل کے دوران بڑی تعداد میں لوگ اس دلچسپ دعوت اور بندروں کی اٹھکیلیوں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ 

فیسٹویل کے دوران بعض بندر جوسز سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

نومبر میں حکومت نے قرنطینہ کے بغیر ویکسی نیٹڈ سیاحوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی تھی۔