دنیا بھر میں استقبالِ رمضان کی تیاریاں

لندن میں رمضان کے استقبال کے لیے گلیوں کو سجایا گیا ہے۔

پاکستان میں رمضان کے مہینے میں کھائی جانے والی کھجلہ اور پھینی تیار کی جا رہی ہے۔

مصر کے شہر قاہرہ کے ایک بازار میں رمضان کی مناسبت سے سجاوٹ کا سامان فروخت کیا جا رہا ہے۔  

دبئی میں رمضان کے استقبال کے لیے بازار میں سجاوٹ کی گئی ہے۔ 

فلسطین میں رمضان سے قبل تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

لبنان میں خواتین رمضان کے استقبال کے لیے خریداری میں مصروف ہیں۔

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں شاپنگ مال کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

افغانستان میں فلاحی تنظیموں کی جانب سے غریبوں کے لیے راشن کا انتظام کیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں مسجد الحرام میں غلافِ کعبہ کی مرمت کی جا رہی ہے۔

مصر کے بازار میں مختلف اقسام کے کھجور فروخت کیے جا رہے ہیں۔

فلسطین میں رمضان کی مناسبت سے بازار میں سجاوٹ کا سامان فروخت کیا جا رہا ہے۔