برفانی تودے کے بعد ماؤنٹ ایورسٹ کی مہمات

دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر اپریل میں برفانی تودے کی زد میں آکر 16 شرپا گائیڈز ہلاک ہو گئے تھے۔

ماؤنٹ ایورسٹ پر بیس کیمپ سے بلندی کی طرف دیگر اشیائے ضروری اور سامان پہنچانے کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کیے جا رہے ہیں۔

ماؤنٹ ایورسٹ کو پہلی مرتبہ 1953 میں سر ایڈمینڈ ہلری اور ٹینزنگ نرگے شرپا نے سر کیا تھا۔

مقامی لوگ اس مشکل مال برداری اور کوہ پیماؤں کی رہنمائی کرتے رہتے ہیں۔

ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا موسم شروع ہوتے ہی سینکڑوں غیر ملکی اور نیپالی کوہ پیما گروپوں کی صورت میں 8,850 میٹر (29,035 فٹ) بلند اس چوٹی کو سر کرنے کے لیے یہاں آتے ہیں۔

ماؤنٹ ایورسٹ  کو اب تک 4000 کوہ پیما سر کر چکے ہیں۔

دنیا کی بلند ترین 14 چوٹیوں میں سے آٹھ نیپال میں واقع ہیں۔

ماؤنٹ ایورسٹ نیپال اور چین کے تبت کے خطے کی سرحد پر واقع ہے اور دونوں جانب سے اسے سر کیا جا سکتا ہے۔