نیپال میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز

نیپال میں 25 اپریل کو آنے والے تباہ کن زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 7300 سے تجاوز کر گئی ہے۔

نیپال میں اس سے قبل 1934ء میں آنے والے 8.3 شدت کے زلزلے میں دس ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

زلزلہ متاثرین کو فوری طور پر سر چھپانے کے لیے خیموں، خوراک، پانی اور دواؤں کی ضرورت ہے۔

 نیپالی حکومت نے عالمی برادری سے اپیل کی تھی کہ وہ اسے مزید ہیلی کاپٹرز فراہم کرے تاکہ وہ دور دراز کے علاقوں میں فضائی امداد پہنچا سکے۔

زلزلے کے بعد اب بھی بڑی تعداد میں لوگ لاپتہ ہیں۔

امریکہ کی فوج کے طیارے، ایئرٹریفک کنٹرولرز اور بھاری آلات لے کر نیپال پہنچے۔

اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ دو کروڑ 80 لاکھ آبادی والے نیپال میں کم از کم 80 لاکھ افراد زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں۔