نیتن یاہو کی جماعت کی انتخابات میں فتح

اسرائیل کے پارلیمانی انتخابات میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جماعت "لیکود" نے فتح حاصل کر لی ہے۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں حکومت بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

بنجمن نیتن یاہو نے انتخابی نتائج کو اپنی جماعت کے لیے ایک بڑی کامیابی اور توقع سے بہتر قرار دیا ہے۔

منگل کو ہونے والے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی 65 شرح فیصد رہی تھی۔

ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے والے نتائج میں لیکود کو 30 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی جب کہ صہیونی یونین نے 24 نشستیں حاصل کیں۔

نیتن یاہو چوتھی مرتبہ حکومت بنانے میں کامیاب رہے تو وہ اسرائیل میں طویل ترین عرصے تک حکومت کرنے والے وزیرِ اعظم بن جائیں گے۔

اسرائیل میں انتخابات میں کبھی بھی کسی ایک جماعت کو واضح کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔