ہالینڈ: ترک مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ

یہ مظاہرین ایک ترک وزیر کو ترکی کے قونصل خانے میں داخل ہونے سے روکنے اور ایک دوسرے وزیر کو ملک سے نکالنے پر احتجاج کر رہے تھے۔

نصف شب کے بعد گھوڑوں پر سوار اور پیدل پولیس نے ان مظاہرین کو قونصل خانے سے دور کرنے کے لئے کارروائی شروع کی۔

مظاہرے کے دوران ایک پولیس اہلکار اپنے کتے سے ایک شخص کو چھڑوا رہا ہے۔

ترک مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ کا ایک منظر۔

تقریباً دو ہزار افراد روٹرڈیم میں واقع ترکی کے قونصل خانے کے باہر صدر طیب اردوان کی حکومت کی حمایت کے اظہار کے لئے جمع ہوئے تھے۔

مظاہرین کو روکنے کے لیے موجود پولیس اہلکار