دُنیا بھر میں نئے سال کا جشن

آسٹریلیا کے مشہور شہر سڈنی میں اوپرا ہاؤس کے نزدیک زبردست آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا

نئے سال کی خوشی میں جاپان کے شہر ٹوکیو کے 'ٹوکیو ٹاور' کے قریب لوگ غبارے ہوا میں چھوڑ رہے ہیں

ہانگ کانگ میں وکٹوریا ہاربر کے قریب نئے سال کی خوشی میں آتش بازی کی گئی

میانمار میں دریائے ینگون پر لوگ جمع ہیں اور 2014 کے ڈھلتے سورج کو دیکھ رہے ہیں

چین کے صوبے لیاونینگ میں ایک یونیورسٹی کے طلبہ نئے سال کی خوشی میں مل کر 2015ء بناتے ہوئے

جرمنی کے شہر برلن کے برینڈین برگ گیٹ کے اطراف لوگ نئے سال کے استقبال کےلیے جمع ہیں

ایک شامی باشندہ نئے سال کی تقریبات کے لیے اپنی دُکان پر کیک سجائے ہوئے ہے۔

سنگاپور میں 2015 کے استقبال پر شہر کی عمارتیں جگمگا رہی ہیں، ساتھ ہی نیا سال سنگاپور کی پچاسویں سالگرہ کا پیغام لایا ہے

منیلا میں نئے سال کے آغاز کے موقع پر لوگ آتش بازی دیکھنے جمع ہیں

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں ایک خاتون نئے سال کی خوشی میں ایک کاغذ پر اپنی خواہشات لکھ کر درخت پر لگا رہی ہے

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری کی گئی ایک تصویر جس میں ایک اسکول کے بچے نئے سال کی تقریب میں "ہم دُنیا کی سب سے خوش قوم ہیں" کے نغمے پر پرفارم کر رہے ہیں

اٹلی میں نئے سال کے آغاز ایک انداز ۔

نئے سال کی خوشیاں سب سے پہلے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں منائی گئیں۔

دنیا بھر میں سنہ 2015 کو رنگارنگ تقاریب میں آتش بازی کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔

ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے بعد افریقہ، یورپ اور آخر میں شمالی و جنوبی امریکہ کے ممالک میں نئے سال کے آغاز کی مناسب سے تقاریب منعقد ہوئیں۔