2020 کا استقبال

سالِ نو کا جشن مناتے ہوئے ٹائمز اسکوائر پر لوگوں نے خوب رقص کیا اور تمام چہرے خوشی سے کھل گئے۔ ٹائمز اسکور نیویارک کا ہی نہیں امریکہ کا سب سے مشہور مقام سمجھا جاتا ہے۔ 


 

نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی رنگ برنگی جھنڈیاں ہوا میں بکھر گئیں۔ لوگوں نے نعرے لگائے اور سال نو کو خوش آمدید کہا۔ 

جیسے ہی رات کے بارہ بجے نیو یارک کا ٹائمز اسکوائر رنگ و نور میں نہا گیا۔ نیون سائن پر 'سال 2020 مبارک ہو' کی عبارت ابھر آئی اور وہاں موجود ہزاروں افراد نے شور شرابہ کیا اور ایک دوسرے کو گلے لگا کر نئی سال کی مبارکباد دی۔
 

جشن منانے والوں کی تعداد کا انداز زیر نظر تصویر کو بھی دیکھ کر کیا جاسکتا ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق ہزاروں کا جم غفیر جشن میں شریک ہوا۔ 
 

اسکوائر پر موجود خواتین نے نیا سال شروع ہوتے ہی رنگ برنگی کاغذ کی جھنڈیاں ہوا میں لہرا دیں۔ 

 

نیویارک کے میئر بل ڈی بلاسیو بھی ریاست مین ہیٹن کے مرکزی شہر نیویارک کے ٹائمز اسکور پر جشن منانے والے ہزاروں افراد میں شامل تھے۔ 


 

ایک مقامی گلوکار پوسٹ میلون نے سال نو کے موقع پر کئی گیت گائے جنہیں سن کر حاضرین جھوم اٹھے۔ 


 

نئے سال کے موقع پر مختلف فنکاروں کی جانب سے لائیو کنسرٹ بھی ہوا جس میں بہت سے مقامی فنکاروں اور بینڈز نے پرفارم کیا۔ 

 

جشن کے دوران دائیں طرف نصب بورڈ پر نئے سال کی آمد پر مبارکباد کا پیغام لکھا تھا۔ سال بدلا تو بورڈ پر لکھے ہندسے بھی تبدیل ہوگئے۔ 

 

۔۔۔۔ اور آخر میں یہ ہے جشن سال نو کے آغاز سے پہلے ٹائمز اسکوائر کا ایک منظر جو بعد میں جشن منانے والوں سے بھرتا چلاگیا اور تل دھرنے کی بھی جگہ نہ رہی۔