بوکو حرام کے خلاف غم و غصہ

پیرس میں پانچ ملکوں کے سربراہان مملکت کے ہونے والے اجلاس میں اس شدت پسند گروپ سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

مغوی طالبات کے اہل خانہ بدستور سراپا احتجاج ہیں

ایک خاتون نماز کے بعد لڑکیوں کی رہائی کے لیے دعا مانگ رہی ہے۔

احتجاجی مظاہرین شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے خلاف غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

دنیا کے مختلف ملکوں میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

ایک خاتون جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے رو رہی ہے۔

ان طالبات کے اغوا کو ایک ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ان کی بازیابی کی کوششیں تاحال نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکی ہیں۔

مظاہرین نے لڑکیوں کی رہائی سے متعلق پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں۔

مظاہرین نے احتجاجی دھرنا دیا ہوا ہے۔

احتجاجی مظاہرے میں شریک خواتین۔