پاکستان اور افغانستان میں امریکی فوج کا خفیہ پرائیویٹ جاسوی نیٹ ورک کام کررہاہے: نیویارک ٹاْئمز

ایک معروف امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں امریکی فوج کا ایک خفیہ پرائیویٹ جاسوسی نیٹ ورک، اپنی قانونی حیثیت مشکوک ہونے کے باوجود، اب بھی کام کررہا ہے۔
نیویارک ٹائمز کی خبر میں کہا گیا ہے کہ، اگرچہ محکمہٴدفاع کے قوانین جاسوسی کے لیے پرائیویٹ کنٹریکٹر رکھنے سے روکتے ہیں، لیکن پرائیویٹ کنٹریکٹر وہاں پر خفیہ معلومات کے حصول کا ایک اہم ذریعہ بن چکے ہیں۔
نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اندر امریکی فوج کی کارروائیوں پر زیادہ تر پابندی ہے۔
اس سال کے شروع میں امریکی حکومت کے عہدے داروں نے کہا تھا کہ انہوں نے وہاں پر جاسوسی کانیٹ ورک ختم کردیا گیا ہے۔
اخبا رکاکہنا ہے کہ پرائیویٹ جاسوسی کے نیٹ ورک کے لیے ادائیگی ڈیفنس کارپوریشن لاک ِہیڈ مارٹن کے ساتھ ایک ٹھیکے کے تحت کی جاری ہے اور اس کی نگرانی پنٹگان کے سپیشل آپریشنز پالیسی کا انچارج دفتر کرتا ہے۔