آٹھ برسوں میں پاکستانی تعلیمی اداروں پر 867 حملے

Your browser doesn’t support HTML5

16 دسمبر کو پشاور آرمی پبلک سکول پر ہونے والے خوفناک دہشت گرد حملے کے بعد ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی بڑھانے کے لیے خصوصی اقدامات کئے گئے۔ لیکن 2007 سے 2015 کے درمیان پاکستان میں تعلیمی اداروں پر 867 حملے ہوئے جن میں 400 کے قریب افراد ہلاک ہوئے۔ زیادہ تر حملے صوبہ خیبر پختونخواہ میں ہوئے۔