سال 2015 کے اہم واقعات کی تصویری جھلک

دسمبر میں ترکمانستان کے علاقے میری سٹی میں میزبان ملک کے صدر قربان گلی بردی محمدوف، پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف، افغانستان کے صدر اشرف غنی اور بھارت کے نائب صدر محمد حامد انصاری نے مشترکہ طور پر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔

چین کے صدر ژی جنپنگ اپریل میں پاکستان کے دو روزہ دورہ پر تشریف لائے۔

اسلام آباد میں دسمبر کو منعقدہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر افغان صدر اشرف غنی وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ شرکت کے لیے تشریف لا رہے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے جنوری میں دورہ پاکستان کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف سے ہاتھ ملا رہے ہیں۔

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف اکتوبر میں امریکہ کے دورے کے دوران امریکی صدر براک اوباما سے ہاتھ ملا رہے ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 25 دسمبر کو مختصر دورے پر لاہور آئے تھے۔

پاکستان کے مختلف علاقوں میں 26 اکتوبر کو آنے والے شدید زلزلے سے لگ بھگ 300 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مئی میں فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گلگت جاتے ہوئے مانسہرہ کے قریب پہاڑیوں میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے باعث اس میں سوار تمام 12افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

پاکستان میں ضلع اٹک کے گاؤں شادی خان میں اگست کو ایک خودکش بم حملے میں پنجاب کے صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ سمیت کم از کم 15 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

کراچی میں مئی کو اسماعیلی برادری کی بس پر حملے میں 43 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

چھ سال کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا درجہ رکھنے والی پہلی غیر ملکی زمبابوے کی ٹیم تھی جس نے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

پاکستان کے شہر لاہور میں دو گرجا گھروں کے باہر مارچ میں خودکش بم دھماکوں میں 15 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

یمن میں لڑائی کے باعث محصور ہو جانے والے پاکستانیوں کو اپریل میں کئی خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس پہنچایا گیا تھا۔

جون میں پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اور اس کے جڑواں شہر راولپندی کے درمیان بہتر سفری سہولت کے لیے اربوں روپے کی لاگت سے تیار کردہ میٹرو بس منصوبے کا وزیراعظم نوازشریف نے باضابطہ افتتاح کیا تھا۔

Carnaval com bloco Calango Careta, de Brasília, apresentando-se na casa histórica França-Brasil Rio de Janeiro Fev 2018.
Grupo uni teatro, circo e com base em instrumentos de sopro.

پاکستان کی تاریخ کے مہلک ترین دہشت گرد حملے کا دسمبر میں ایک سال پورا ہونے پر اس واقعے میں جان کی بازی ہارنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

دسمبر میں پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر مردان میں نادرا کے دفتر کے دروازے کے قریب خود کش بم دھماکے میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور لگ بھگ 40 زخمی ہو گئے تھے۔