پاکستانی فضائیہ کے سابق ائیر کموڈور ایم ایم عالم انتقال کر گئے

(فائل فوٹو)

وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور سرکاری میڈیا کے مطابق ایم ایم عالم پھپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔
پاکستان فضائیہ کے سابق ائیر کموڈور ایم ایم عالم پیر کو 78 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔

محمد محمود عالم جنہیں ایم ایم عالم کے نام سے جانا جاتا ہے اُنھیں 1965ء میں بھارت سے ہونے والی جنگ کے دوران بطور پائلٹ بھارتی جیٹ طیاروں کو گرانے کے بعد شہرت ملی۔

وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور سرکاری میڈیا کے مطابق ایم ایم عالم پھپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

پاکستانی فضائیہ کے علاوہ ملک کی مسلح افواج میں ایم ایم عالم کو بطور فضائیہ کے سابق ائیر کموڈور کے انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔