بلوچستان میں قیمتی پتھروں کی نمائش

پاکستان کا صوبہ بلوچستان اپنے خوبصورت قیمتی پتھروں کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے۔

نمائش کے دوران لوگوں نے ان قیمتی پتھروں میں کافی دلچسپی ظاہر کی۔

قدرتی وسائل سے مالامال اس صوبے میں سنگ مرمر کے ساتھ دیگر بیش بہا قیمتی پتھروں کے بہت بڑے ذخائر موجود ہیں۔

قیمتی پتھروں کا ایک خوبصورت منظر۔

نمائش میں رکھے گئے قیمتی پتھر۔

عہدیداروں کے مطابق صوبے کے بیروزگار نوجوان اس شعبے کو روزگار کے لیے اختیار کر کے بیروزگار ی سے نجات بھی حاصل کر رہے ہیں۔ 

کوئٹہ میں قیمتی پتھروں کی قومی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

اس نمائش میں ژوب قلعہ سیف اللہ، چمن خاران سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے اسٹال لگائے۔

پتھر کو خوبصورتی سے تراش کر مختلف اقسام کی اشکال تخلیق کی گئیں۔ 

صوبے میں ان قیمتی پتھروں کا کاروبار اب فروغ بھی پا رہا ہے۔