شکار پور میں بم دھماکے سے درجنوں افراد ہلاک

صوبہ سندھ کے ضلع شکارپور میں جمعہ کو ایک بم دھماکے میں کم ازکم 60 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو ئے۔

 یہ دھماکا ایک امام بارگاہ کے اندر ہی ہوا، جہاں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے لگ بھگ تین سو افراد موجود تھے۔

دھماکے سے مسجد کی چھپ منہدم ہو گئی تھی جب کہ قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

علاقہ مکینوں نے جائے وقوع سے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

ہفتہ کو شکار پور سمیت اندونِ سندھ کے کئی شہروں میں کاروبارِ زندگی معطل ہے۔