فٹ بال عالمی کپ سے قبل ایک تصویری نمائش

برازیل میں فٹ بال کے عالمی کپ سے قبل اسلام آباد میں ایک تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

برازیل میں اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ فٹ بال میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی پاکستانی بچوں کی ٹیم بھی موجود تھی۔

اسلام آباد میں اس نمائش کا اہتمام برازیل کے سفارت خانے نے کیا۔

نمائش میں رکھی گئی ایک تصویر۔

فٹ بال سے لگاؤ رکھنے والی خواتین نے بھی شرکت کی۔

اسٹریٹ چائلڈ کے کھلاڑی فٹ بال ماڈل کے ساتھ کھڑے ہیں۔

عالمی کپ میں استعمال ہونے والے فٹ بال کا ایک ماڈل۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے جان رو کی اسٹریٹ چائلڈ کھلاڑیوں کے ساتھ ایک یادگار تصویر۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ اس نمائش کا مقصد پاکستان میں فٹ بال کے کھیل کو فروغ دینا ہے۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات نے بھی شرکت کی۔