پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں شدید زلزلے سے تباہی

پاکستانی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس کی شدت 7٫7 ریکارڈ  کی گئی اور زلزلے سے سینکڑوں کچے مکانات بھی منہدم ہو گئے ہیں۔

اس زلزے کا مرکز بلوچستان کے شہر خضدار سے 120 کلو میٹر جنوب مغرب میں کندری کے مقام پر 10سے 15کلومیٹر زیر زمین تھا۔

منگل کی شام بلوچستان اور کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے۔

سڑکیں اور مواصلات کا نظام بھی زلزلے سے شدید متاثر ہوا ہے اور اسی باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

کئی علاقوں میں بجلی کے کھمبے زمین بوس ہوگئے جس سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ضلع آواران سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں متعدد ماکانات کے منہدم ہونے اور درجنوں کو جزوی نقصان پہنچنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

دشوار گزار راستوں اور دور دراز علاقے کی وجہ سے زلزلے کے بعد  امدادی کارروائیاں شروع کرنے میں مشکلات پیش آئیں۔