پاکستان کی رعد البرق نامی فوجی مشقیں

پاکستان کی فوج نے بھارت سے ملحق اپنی سرحد کے قریب بڑے پیمانے پر زمینی اور فضائی مشقیں کی ہیں۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے خیرپور ٹامیوالی میں ہونے والی ان مشقوں کو رعد البرق کا نام دیا گیا۔

وزیر اعظم نوازشریف نے بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے ہمراہ فوجی مشقیں دیکھیں۔

مشقوں میں لڑاکا جنگی طیارے، ٹینکوں، توپ خانے، متحرک میزائل لانچر اور دوسرے بھاری ہتھیار استعمال کیے گئے۔

وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ فوجی مشقیں یہ ظاہر کرتی ہیں کہ پاکستان دشمنوں کی جارحانہ خواہشات اور کسی بھی عاقبت نااندیش کارروائی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

جنگی جہازوں سے دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے اور بعد میں ٹینکوں کی مدد سے زمینی فوج سے ان اہداف کو حاصل کرنے کی مشق کی گئی۔

ان مشقوں کی اختتامی تقریب میں وزیراعظم نواز شریف، بّری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سمیت دیگر اعلیٰ فوجی اور سول قیادت نے شرکت کی۔

یہ مشقیں پاکستان کی بری اور فضائی افواج نے مشترکہ طور پر انجام دیں جس کے دوران بھرپور دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔