اقوام متحدہ کی ہیومینٹیرین اسسٹنٹ پروگرام کی ترجماں آمنہ احمد کمال کا کہنا ہے کہ سندھ میں دریا کے کنارے آباد علاقے سب سے ذیادہ سیلاب سے متاثر ہوئےہیں۔وہ کہتی ہیں کہ متاثرین کی تعداد میں روز بروز اضافے کے ساتھ ساتھ مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اورمسائل بڑھتے جا رے ہیں۔
پاکستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور حکام کے مطابق اب یہ سیلابی ریلہ سندھ سے گزر رہا ہے ۔ سکھر کے ڈسٹرکٹ کورآرڈینیشن آفیسر انعام اللہ نے وائس آف آمریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک تقریبا چالیس لاکھ افراد اس سیلاب سے براہ راست متاثر ہوئےہیں اور اکیس لاکھ لوگ محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کر گئے ہیں۔