جانوروں کی منڈی میں گہما گہمی

پاکستان میں عید الضحیٰ کے لیے ملک کے تقریباً سبھی علاقوں میں جانوروں کی منڈیاں لگتی ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوں تو شہری انتظامیہ کی طرف سے جانوروں کی ایک بڑی منڈی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

منڈی میں اس سال جانور تو پچھلے برس کی نسبت زیادہ لائے گئے لیکن بیوپاریوں کا وہی شکوہ کہ لوگ آتے ہیں، دیکھتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔

عید قربان کی سب سے اہم اور خاص بات جانوروں کی قربانی ہوتی ہے اور مسلمان سنت ابراہیمی کی بجاآوری میں اپنی توفیق اور استطاعت کے مطابق جانور قربان کرتے ہیں۔

گزشتہ برسوں کی نسبت اس بار منڈی میں جانور تو زیادہ ہیں لیکن انھیں خریدنے والوں کا شکوہ ہے کہ قیمتیں ان کی پہنچ سے بہت باہر ہیں۔

پاکستان میں عید الاضحیٰ بدھ کو منائی جائے گی۔

منڈیوں میں جانوروں کی فروخت کے علاوہ جانوروں کا چارہ بھی باآسانی دستیاب ہوتا ہے۔

ملک بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لئے مویشی منڈیوں کا رخ کرتے ہیں۔

پاکستان میں قربانی کے جانوروں کو سنوارنے کے علاوہ ان پر مہندی لگانے کا رجحان بھی پایا جاتا ہے۔

Ferguson, Missuri shtati... Irqchilikka qarshi namoyishlar, zo'ravonliklar

عیدالاضحی کے موقع پر قربان گاہ میں جانے سے قبل قربانی کے جانوروں کو سجانے اور سنوارنے کا سلسلہ بھی عروج پر پہنچ جاتا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان کے صوبے سندھ کی حکومت نے عیدِ قربان کے موقع پر ایک ضابطۂ اخلاق جاری کیا ہے، جس کے تحت قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے مقامی انتظامیہ سے اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی ہے۔