پاکستان اور بھارت میں بارشوں سے درجنوں افراد ہلاک

بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں شدید بارشوں کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔

کشمیر اور جموں خطوں سے تین دریا، جہلم، سندھ اور چناب بہتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تینوں دریاوں کا پانی خطرے کے نشان سے اُوپر تک پہنچ گیا ہے۔

بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے مختلف واقعات میں کم از کم 65 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

بھارت کے زیرانتظام کشمیر کے کچھ علاقوں میں خراب موسم کی وجہ اسے امدادی کام میں خلل پڑا ہے۔

سرینگر میں شدید بارشوں کی وجہ سے کئی علاقے زیر آب ہیں۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاوہ اس کے زیر انتظام کشمیر میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے شدید بارشیں جاری ہیں۔

پنجاب کے وسطی علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی بدھ کی شام سے موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور کے نشیبی علاقوں میں پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو چکا ہے۔

لاہور میں نکاسی آب کے لیے انتظامات کے باوجود شدید بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہے۔