پاکستان میں شدید بارشوں سے جانی و مالی نقصان

پاکستان میں ہونے والی موسلادھار بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد ایک سو سے تجازو کر گئی ہے۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 38 افراد جب کہ شمالی علاقے گلگت بلتستان میں 11 افراد ہلاک ہوئے۔

پنجاب کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے علاوہ ان میں خیمے اور کمبل بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔

لاہور میں نکاسی آب کے لیے انتظامات کے باوجود شدید بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہے۔

پنجاب کے مختلف دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہے جس کے باعث شدید سیلاب کا انتباہ جاری کیا جا چکا ہے۔

لاہور کے نشیبی علاقوں میں پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو چکا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں پاکستانی فوج بھی حصہ لے رہے ہیں جو ہیلی کاپٹر اور کشتیوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہے۔ 

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں دریائے توی کو شدید طغیانی کے عالم میں دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے کئی علاقے شدید بارشوں کی وجہ سے زیر آب ہیں۔

بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں شدید بارشوں کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔