اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

مختلف مقامات پر خندقیں کھود کر بھی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے

اہم شاہراہوں کے علاوہ مختلف غیر معروف راستوں کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی بھی نفری کو طلب کیا گیا ہے۔

14 اگست کو حزب مخالف کے اعلان کردہ احتجاجی مارچ کے باعث بدھ کو بھی اسلام آباد میں ٹریفک معمول سے کم رہی۔

بہت سے شاہراہوں کو ایک روز قبل ہی بند کر دیا گیا تھا۔

حکومتی عہدیدار یہ کہہ چکے ہیں کہ کسی کو بھی املاک اور شہریوں کے جان و مال کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دارالحکومت کی ایک شاہراہ دوپہر کے وقت بھی تقریباً خالی پڑی ہے۔

بعض مقامات پر کنٹینر ابھی سڑک کنارے رکھے گئے ہیں تاکہ بوقت ضرورت راستہ بند کیا جاسکے۔

راستوں کی بندش کی وجہ سے مقامی آبادی کو نقل و حرکت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

کھدی ہوئی خندق کے پار کنٹینرز کھڑے کر کے راستے کو کسی بھی طرح کی آمدو رفت کے لیے ناممکن بنا دیا گیا۔