کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد کے مناظر

کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد بھی اگرچہ سکیورٹی انتہائی سخت ہے لیکن معمول کے مطابق پروازوں کی آمد و رفت جاری ہے۔

 ہوائی اڈے اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں تلاشی کا عمل بھی جاری رہا۔

کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو اتوار کی رات بھر جاری رہنے والے آپریشن کے بعد پیر کو عوام کے لیے کھول دیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق حملہ آور ہوائی اڈے پر کھڑے جہازوں کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے کراچی ایئرپورٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مزید حملوں کی دھمکی دی تھی۔

ہوائی اڈے پر حملے میں 10 طالبان شدت پسندوں سمیت کم از کم 35 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

منگل کو بھی ہوائی اڈے کی طرف جانے والوں کو سخت سکیورٹی سے ہو کر گزرنا پڑا۔

کراچی کے ہوائی اڈے سے چند کلومیٹر دور پاکستانی بحریہ کا مہران بیس موجود ہے جس پر ماضی میں ایک بڑا دہشت گرد حملہ ہو چکا ہے۔

رینجرز اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔