خیبر ایجنسی میں خودکش بم دھماکا

پاکستان کے شمال مغرب میں منگل کی صبح ایک خودکش بم دھماکے میں کم ازکم 11 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ 

دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کے عزیز غم سے نڈھال ہیں۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خاصہ دار فورس کا لائن افسر بھی شامل ہے۔

خودکش بم حملے کا ہدف قبائلی پولیس خاصہ دار کے اہلکار تھے۔

جہاں یہ واقعہ پیش آیا وہ ایک مصروف تجارتی مرکز کارخانو بازار کے قریب ہے اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد دن کے اوقات میں یہاں خریدوفروخت میں مصروف ہوتی ہے۔

دھماکے کے بعد کا ایک منظر۔

سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر کچھ وقت کے لیے ٹریفک بند کر دی۔

پولیس حکام کے مطابق خودکش بمبار موٹر سائیکل پر سوار تھا اور جہاں یہ دھماکا کیا گیا اُس کے قریب ہی پولیس کی ایک چوکی بھی تھی۔