بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جزوی ہڑتال

خیبر پختونخواہ کی اپوزیشن جماعتوں کی کال پر بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف صوبہ کے مختلف علاقوں میں ہڑتال اور جلوس نکالے گئے۔

سہ فریقی اتحاد کے کارکن پشاور میں ایک جلوس نکال رہے ہیں۔

اپوزیشن جماعتوں نے صوبائی حکومت سے مستعفی ہو کر عبوری حکومت کی زیر نگرانی دوبارہ بلدیاتی انتخابات کروانے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے ایک مرکزی رہنما میاں افتخار حسین جلوس کی قیادت کر رہے ہیں۔

پولیس کی جانب سے مظاہرین کو بھی ہر ممکن سیکیورٹی فراہم کی گئی۔
 

بلدیاتی انتخابات میں 41 ہزار سے زائد نشستوں کے لیے 84 ہزار سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا۔

 بعض علاقوں میں احتجاجی جماعتوں کے کارکنوں نے مبینہ طور پر زبردستی دکانیں بند کروانے کی بھی کوشش کی۔

مختلف شہروں میں دوکانیں اور کاروباری مراکز جزوی طور پر بند رہے۔