اسلام آباد میں یوم پاکستان کی تقریبات

اس پریڈ میں پہلی بار چین کے فوجی دستے نے بھی شرکت کی۔

صدر ممنون حسین ایک خصوصی بگھی میں سوار ہو کر پریڈ گراؤنڈ پہنچے۔

23 مارچ کے موقعے پر اسلام آباد میں یومِ پاکستان کے سلسلے میں پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔

پریڈ کے دستے میں الخالد اور الضرار ٹینک بھی شامل تھے۔

پریڈ کے دوران ریڈارز، ٹینکس اور فوجی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سے منسلک دیگر جدید روایتی اور غیر روایتی ہتھیاروں کو بھی پیش کیا گیا۔

سعودی عرب کی خصوصی فورس کے دستے نے بھی شرکت کی۔

مسلح افواج اور سامان حرب کی نمائش پر مبنی اس پریڈ میں صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک تھے۔

یوم پاکستان کی روایتی پریڈ کے دوران ملک کے چاروں صوبوں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی روایتی ثقافتی پریڈ بھی پیش کی گئی۔