مسعود اظہر پر عالمی پابندیاں نافذ، پاکستان کا رد عمل

Your browser doesn’t support HTML5

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کالعدم شدت پسند تنظیم جیش محمد کے سربراہ کو اقوام متحدہ کی طرف سے بلیک لسٹ کرنے کے فیصلے پر بدھ کو ایک نیوز بریفنگ میں رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی طرف سے مسعود اظہر پر عائد کی جانے والی پابندیوں کا پوری طرح اطلاق کرے گا۔