جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمان سنبھال لی

راولپنڈی میں منعقدہ تقریب میں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کمان کی علامتی چھڑی جنرل قمر باجوہ کے سپرد کی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان کی بری فوج کے سولہویں سربراہ کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔

تقریب میں وفاقی وزرا، سابق سروسز چیفس، اعلیٰ فوجی اور سول حکام اور دوسری ممتاز شخصیات شریک تھیں۔

بّری فوج کے سبکدوش ہونے والے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش چیلنجز ابھی ختم نہیں ہوئے

جنرل راحیل شریف کے عہدے کی تین سالہ مدت 29 نومبر کو ختم ہوئی۔