شمالی وزیرستان سے لگ بھگ ’ڈیڑھ لاکھ‘ افراد کا انخلا

شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی کے بعد لوگوں کی محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی جاری ہے۔

سرکاری اندازوں کے مطابق نقل مکانی کرنے والے تقریباً ڈیڑھ لاکھ لوگوں کا اندراج کیا جا چکا ہے۔

نقل مکانی کرنے والوں کے لیے بنوں کے قریب عارضی خیمہ بستیاں بھی قائم کر دی گئی ہیں۔

نقل مکانی کرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ زیادہ تر متاثرین بنوں، کرک، ڈیرہ اسمٰعیل خان، کوہاٹ، ہنگو اور دیگر اضلاع کی طرف جا رہے ہیں۔

شمالی وزیرستان کی جانب سے بنوں کے راستے  فوجی قافلہ روانہ ہو رہا ہے۔

شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے لوگ بنوں کے قریب سے گزر رہے ہیں۔

شمالی وزیرستان سے فوجی آپریشن سے پہلے ہی نقل مکانی جاری تھی۔

بنوں میں نقل مکانی کرنے والی خواتین سڑک کے کنارے بیٹھی ہیں۔

نقل مکانی کر کے آنے والے قائم کیمپوں کی بجائے اکثریت شہری علاقوں میں اپنے رشتے داروں یا پھر کرائے کے گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہی ہے۔