افغان سربراہی میں امن مزاکرات میں مدد دینے کے لیے تیار ہین۔ خاقان عباسی

Your browser doesn’t support HTML5

وزیراعظم خاقان عباسی نے سرکاری دورے پر جمعے کے روز افغان صدر اشرف غنی سمیت دیگر اہم رہنماوں سے ملاقاتیں کیں۔ افغان صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی تعلقات، دہشت گردی کے خلاف جنگ، مہاجرین کی واپسی اور پاک افغان امن اور یکجہتی ایکشن پلان کو حتمی شکل دینے پر بات کی گئی۔