کوئٹہ میں سوگ، کاروباری مراکز بند

اس واقعے کے خلاف شٹرڈاون ہڑتال کی وجہ سے مرکزی شہر کوئٹہ کے تمام کاروباری مراکز بند ہیں۔

کوئٹہ میں پیر کی صبح ہونے والے بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 70 ہو گئی ہے۔

صوبائی حکومت نے اس واقعے پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

منگل کو بلوچستان میں تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی اس واقعے پر سات روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

کوئٹہ میں شٹرڈاون ہڑتال کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر بتائی جاتی ہے۔

دھماکے کے خلاف انجمن تاجران نے کوئٹہ بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی ہے۔

جنوب مغربی شہر کوئٹہ میں تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔

100 سے زائد زخمی ہونے والوں کی اکثریت اب بھی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہے۔