ایم کیو ایم کے مرکز پر رینجرز کے چھاپے کے بعد احتجاج

اکستان کے اقتصادی مرکز میں بااثر سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز "نائن زیرو" پر رینجرز نے بدھ کو علی الصبح چھاپا مارا۔

آپریشن کے دوران ترجمان کے دعوے کے مطابق سزا یافتہ ٹارگٹ کلرز بھی یہاں موجود تھے جنہیں گرفتار کر لیا گیا۔

رینجرز کے ترجمان کرنل طاہر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی مکمل طور خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی اور اس کا کوئی سیاسی پس منظر نہیں۔

رینجرز کے چھاپے اور اس کے بعد یہاں ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے احتجاج کیا۔

خورشید میموریل ہال کو سیل کردیا گیا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ اس بارے میں تحقیقات کی جائیں گی کہ یہ اسلحہ یہاں کیسے پہنچا۔

نائن زیرو پر چھاپہ متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں کے لیے ایک غیر معمولی بات ہے اور اس کے خلاف کراچی کے علاوہ سندھ کے مختلف علاقوں سے مظاہروں کی اطلاعات آنا شروع ہو گئی ہیں۔

حکومتی اور سکیورٹی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ بلا تفریق کارروائی صرف جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کی جا رہی ہے۔

کراچی میں کاروباری مراکز، پٹرول پمپس، اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔

معلومات تھیں کہ یہاں کچھ سزا یافتہ جرائم پیشہ افراد موجود ہیں، انھیں حراست میں لیا ہے۔