پاک افغان سرحد عارضی طور پر کھل گئی

پاکستان نے افغانستان کے ساتھ اپنی سرحد پر طورخم اور چمن کی گزر گاہیں منگل کی صبح کھول دیں۔

تاہم ان گزرگاہوں سے صرف ایسے افغان جو مصدقہ ویزا کے ساتھ پاکستان آئے تھے اور واپس جانے کے خواہشمند ہیں وہ سفر کر سکیں گے۔

طورخم اور چمن کی گزر گاہیں کھلنے سے سرحد کے آر پار آمد ورفت کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک لوگ پیدل ہی سرحد عبور کر سکیں گے۔

افغانستان گئے ہوئے پاکستانی ہی فی الوقت گزرگاہ کی بحالی سے استفادہ کر سکیں گے۔

پاکستانی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ سرحد کی عارضی بندش کا فیصلہ سرحدی علاقوں میں سلامتی کے تناظر میں کیا گیا۔

مقامی ذرائع ابلاغ نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دوطرفہ تجارتی سرگرمیاں فی الحال معطل ہی رہیں گی۔