پی ایس ایل کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

افتتاحی تقریب میں ٹرک آرٹ سے سجائے گئے رکشے بھی لائے گئے۔ فن کاروں نے اپنی پرفارمنس کے دوران ان رکشوں کا بھی استعمال کیا۔

افتتاحی تقریب میں سندھ کا روایتی رقص بھی پیش کیا گیا۔

کچھ فن کار سندھ کی روایتی اجرک پہن کر تقریب میں شریک ہیں۔

مختلف رنگوں سے سجی اجرک اوڑھ کر رقص کرتے فن کاروں کے لباس پر بھی روشنیاں جگمگاتی نظر آ رہی تھیں۔

افتتاحی تقریب میں قوالی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ 

معروف گلوکار ابرار الحق اپنی پرفارمنس کے دوران رکشے کی سواری کر رہے ہیں۔

ابرار الحق کی اسٹیج پر پرفارمنس کا ایک اور منظر۔

معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔

افتتاحی تقریب اور اس کے بعد میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے تماشائیوں کی بڑی تعداد بھی اسٹیڈیم میں موجود تھی۔