عید سے قبل بازاروں میں رش، سکیورٹی سخت

عید الفطر سے قبل اسلام آباد کے مختلف بازاروں میں خریداری کرنے والوں کا رش بڑھ گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے دوسرے علاقوں کو جانے والوں کی بس اڈوں پر بھیڑ نظر آئی۔

عید سے قبل شہر میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گیے ہیں۔

بازاروں میں چوڑیوں کے سٹالز اور دکانوں پر خواتین کا کافی رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔

خواتین اور بچوں کے ساتھ ساتھ مرد بھی عید کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

کراچی کمپنی کی مارکیٹ نسبتاً سستی ہونے کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا خاص مرکز ہوتی ہے۔

درزی سے کپڑے سلوانے کی بجائے اب لوگ زیادہ تر تیار ملبوسات خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

عید کے لیے زیورات بھی خواتین کی تیاریوں کا حصہ ہوتے ہیں۔

عید کے قریب آتے ہی شہر کے تمام چھوٹے بڑے بازاروں میں لوگوں کے رش کی ایک جھلک

دوسرے شہر جانے والوں کو اکثر گاڑیوں کی کمیابی کا گلہ رہتا ہے۔

بس اڈے پر مسافر اپنے آبائی شہر جانے کے لیے تیار کھڑے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ گشت بھی جاری ہے۔