سعید اجمل پر پابندی

آئی سی سی نے باؤلنگ ایکشن "غیر قانونی" ہونے پر پاکستانی اسپنر سعید اجمل پر بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

سعید اجمل کے ایکشن کا ٹیسٹ لینے کے لیے انھیں 25 اگست کو نیشنل کرکٹ سنٹر برسبین بلایا گیا جہاں ماہرین نے گیند کرواتے ہوئے ان کے بازو کی حرکت کا جائزہ لیا۔

سعید اجمل پاکستانی ٹیم کے ایک اہم اور کامیاب اسپنر ہیں۔

سالہ سعید اجمل نے 111 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 183 جب کہ 35 ٹیسٹ میچوں میں 178 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

آئی سی سی کی طرف سے سعید اجمل پر پابندی کے فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

سعید اجمل آئی سی سی کی عالمی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں۔

سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن پر اس سے پہلے بھی اعتراضات اٹھائے جا چکے ہیں۔

سعید اجمل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دنیا میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر ہیں۔