یمن میں محصور مزید 176 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

یمن میں لڑائی کے باعث محصور ہو جانے والے پاکستانیوں میں سے 176 کو ایک خصوصی پرواز کے ذریعے جمعہ کو وطن واپس پہنچا دیا گیا۔

قومی فضائی کمپنی "پی آئی اے" کے ایک خصوصی طیارے کے ذریعے یہ پرواز دن ایک بج کر 35 منٹ پر اسلام آباد پہنچی۔

وطن واپس پہنچنے والوں نے ہاتھوں میں پاکستانی اور چینی جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔

ان افراد کو جمعرات کو یمن سے ایک چینی بحری جہاز کے ذریعے پڑوسی ملک جبوتی منتقل کیا گیا تھا۔

یمن میں پھنسے لگ بھگ تین ہزار پاکستانیوں میں سے پانچ سو سے زائد کو گزشتہ اتوار کو پہلی خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچایا گیا تھا۔

یمن میں خاندان سمیت مقیم افراد کو زیادہ دقت کا سامنا کرنا پڑا۔

دو بچے اپنے عزیز کے استقبال کے لیے پھول لے کر کھڑے ہیں۔

پاکستانی بحریہ کا بھی ایک جہاز یمن کے ساحلی شہر موکالا پہنچ گیا ہے جہاں سے وہ باقی محصور پاکستانیوں کو واپس لائے گا۔

یمن میں گزشتہ ماہ صورتحال اس وقت شدید خراب ہو گئی جب حکومت مخالف شیعہ باغیوں کی سرکاری فورسز کے علاوہ دیگر قبائل سے بھی لڑائی شروع ہو گئی۔

یمن سے واپس آنے والی ایک اسکول ٹیچر۔

اس موقع پر ائیرپورٹ پر سکیورٹی کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔