مظفر گڑھ: پنچائیت کے فیصلے پر خاتون سے زیادتی کی کوشش

پولیس کے مطابق فضلاں بی بی نام کی 45 سالہ بیوہ عورت سے اُس وقت اجتماعی زیادتی کی کوشش کی گئی جب اُن کی اپنی برادری کی پنچائیت نے اُس کے خلاف فیصلہ دیا۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے جنوبی ضلع مظفر گڑھ میں پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ایک برداری کی پنچائیت کے حکم پر ایک بیوہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

مقامی پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ تھانے میں درج کرائی گئی ’ایف آئی آر‘ کے مطابق موضع ٹِبہ شرقی میں فضلاں بی بی نام کی 45 سالہ بیوہ عورت سے اُس وقت اجتماعی زیادتی کی کوشش کی گئی جب اُن کی اپنی برادری کی پنچائیت نے اُن کے خلاف فیصلہ دے دیا۔

مظفر گڑھ کے ضلعی پولیس افسر کے ایک اہلکار نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ایف آئی آر کے مطابق، یہ واقعہ 24 تاریخ کو پیش آیا۔

تاہم عہدیدار کے مطابق فضلاں بیبی کی ’آبرو ریزی نہیں ہوئی‘۔ حکام نے بعض مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلی رپورٹ سننے کے لیے کلک کیجئیے:


Your browser doesn’t support HTML5

مظفر گڑھ واقعے سے متعلق رپورٹ