امریکہ کی پہلی مسلمان خاتون رکن کانگرس؟

Your browser doesn’t support HTML5

امریکی ریاست مشی گن سے کانگرس کی نشست کے لئے ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار منتخب ہوئی ہیں ایک مسلمان خاتون رشیدہ طلیب۔ رشیدہ ریاستی اسمبلی کی رکن بھی رہ چکی ہیں اور اب ممکن ہے کہ وہ امریکہ کی پہلی مسلمان خاتون رکن کانگرس بھی بن جائیں کیونکہ ان کے خلاف فی الحال کوئی اُمیدوار کھڑا نہیں ہوا۔