فلسطین: مغربی کنارے میں اجتماعی شادی کی تقریب

مغربی کنارے کے شہر اریحا میں فلسطینی جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔

اس تقریب میں 300 جوڑوں کی شادی ہوئی جن میں 80 کا تعلق غزہ کی پٹی سے ہے۔

شادی کے مواقع پر ہر جوڑے کو چار ہزار امریکی ڈالر بھی دیے گئے۔

مغربی کنارے کے شہر اریحا میں ہونے والے اجتماعی شادی کی تقریب میں دلہنوں نے نقش و نگار پر مشتمل ملبوسات جب کہ دولہوں نے کالے سوٹ، سفید شرٹس اور سرخ ٹائیاں پہنیں۔

حکام کے مطابق اجتماعی شادی کا مقصد نوجوان جوڑوں کو ملک کی مشکل اقتصادی صورتِ حال میں مدد فراہم کرنا ہے۔

شادی کی تقریب میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے بھی شرکت کی۔

اجتماعی شادی کی تقریب کے اخراجات صدارتی دفتر نے برداشت کیے۔

رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے جوڑوں کے رشتہ داروں نے بھی شرکت کی۔

 تقریب میں شریک دولہا دولہن کافی خوش نظر آئے۔

شادی کی تقریب میں شریک دو خواتین ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کر رہی ہیں۔