ترکی میں جہاز رن وے سے پھسل کر سمندر کے کنارے دھنس گیا

Your browser doesn’t support HTML5

ترکی کی پیگاسس ایئرلائن کا ایک جہاز 13 جنوری کو ترکی کے ساحلی علاقے میں واقع ایک ہوائی اڈے کے رن وے سے پھسل کر بحیرہ اسود کے کنارے ریت میں دھنس گیا تھا۔ اسے جمعرات (18 جنوری) کو کرین کے ذریعے نکالا گیا۔ جہاز میں مسافروں اور عملے کے ارکان سمیت 168 افراد سوار تھے جو سب اس حادثے میں محفوظ رہے۔