پشاور حملے کے خلاف سماجی کارکنوں کا احتجاج

شیعہ مسلک کی مسجد پر حملے کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے اس ’دہشت گرد۔ی‘ کی مذمت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں ایک مسجد پر خودکش بمباروں اور مسلح شدت پسندوں کے حملے میں  ہلاکتوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔

 مسجد پر خودکش بمباروں کے حملے کے خلاف اسلام آباد میں سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

یہ حملہ حیات آباد میں شیعہ مسلک کی مسجد پر ایسے وقت کیا گیا جب نماز جمعہ ادا کی جا رہی تھی۔

اب بھی بہت سے زخمی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ اس طرح کی دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کی جائے۔