فلپائن:کیسینو پر حملے کے بعد دم گھٹنے سے درجنوں ہلاک

مینلا میں واقع ایک تفریحی علاقے میں واقعہ ایک کیسینو میں مسلح شخص نے فائرنگ کے بعد وہاں پڑے گیمبلنگ کے میزوں کو آگ لگا دی۔

کیسینو میں آگ کی وجہ سے عمارت میں دھواں بھر گیا اور دم گھٹنے سے 34 افراد ہلاک ہوئے۔

حملے کے وقت کمپلیکس میں موجود افراد نے باہر نکلنے کی کوشش کی تاہم کئی افراد بھگڈر کی وجہ سے زخمی بھی ہوئے۔

منیلا کے تفریحی علاقے میں واقع ایک ہوٹل سے دھواں اٹھ رہا ہے اور امدادی ٹیمیں وہاں موجود ہیں۔

حملہ آور بعد میں ایک قریبی ہوٹل سے مردہ حالت میں ملا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی لاشیں ایک کمرے سے ملیں اور کسی کے جسم پر گولی لگنے کے زخم نہیں تھے۔

یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب فلپائن کی فوج جنوبی شہر ماراوی میں اسلامک اسٹیٹ سے منسلک عسکریت پسندوں کے خلاف لڑ رہی ہے۔