فلپائن کے جنوب میں کشیدگی کے باعث نقل مکانی

پندرہ سو سے زائد مقامی افراد یہاں سے نقل مکانی پر مجبور ہو کر علاقہ چھوڑ چکے ہیں۔

فلپائن کے جنوبی علاقے زمبوئنگا میں باغیوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں سے صورتحال کشیدہ ہے۔

لگ بھگ تین سو مسلح افراد نے پیر کو ایک گاؤں پر دھاوا بول دیا جس سے کم از کم چار افراد ہلاک اور چودہ زخمی ہو گئے۔

شہر میں  لڑائی کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے نقل مکانی کرنے کے  بعد کشتیوں پر رہ رہے ہیں۔

یہاں مسلح مسلمان باغیوں نے درجنوں افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔

مسلم اکثریت والے ملک کا جنوبی علاقے میں باغی آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق ’مورو نیشنل لبریشن فرنٹ‘ (ایم این ایل ایف) نے ملک کے جنوبی جزیرے میں اب تک جن افراد کو یرغمال بنا رکھا ہے اُن کی تعداد 170 ہو گئی ہے۔

فلپائن کے صدر بنیگنو اکینو نے باغی گروپ ’ایم این ایل ایف‘ سے مذاکرات کے لیے کچھ نمائندے بھیجے ہیں۔

ایک فوجی چوکی پر گاڑیوں کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے۔

شہر کے لیے مسافر کشتیوں کی سروس اور طیاروں کی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ایک سرکاری فوجی سڑک پر چلتے ہوئے۔

سکیورٹی فورسز باغیوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

لڑائی کے باعث لوگوں کو شدید مشکالات ہیں۔

سکیورٹی فورسز کی گاڑیاں علاقے میں موجود ہیں۔

فلپائن کے جنوب میں جاری لڑائی سے گزشتہ چار دہائیوں کے دوران 1,50, 000  افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

لڑائی کے باعث یہاں بازار و کاروباری ادارے اور اسکول بند ہیں۔